ہمارے بارے میں

ایک مقصد، ایک ٹیم

ہمارے بارے میں

ہر کامیاب کاروبار کا آغاز ایک بہترین خیال سے ہوتا ہے۔ ZIL کےقیام کا مقصد بھی صارفین کو بااعتماد اور بہترین معیار کی جلدکی صفائی کرنےوالی مصنوعات کی فراہمی تھا۔ اسی کو بنیاد بناتے ہوئے ہم نے ۱۹۵۴ میں کراچی سے اپنی سرگرمیوں کاآغاز کیا اور حیدر آباد میں فیکٹری لگائی۔ ہمارے صابنوں کی وارئٹی نے صارفین میں مقبولیت حاصل کرلی اور اس کے بعد کمپنی نے کبھی پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔ ہماری مصنوعات میں مسلسل تنوع پیدا ہوتا گیا۔ ۱۹۸۰ میں ہم نے بند پڑی ذوالفقار انڈسٹریز (جو۱۹۶۰میں قائم ہوئی اور نہانے اور کپڑے دھونے کےصابن بناتی تھی ) کو بھی خرید کر وہ نام اپنا لیا تاکہ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دے سکیں۔

نومبر۱۹۸۶ میں ZIL ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی سے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کی گئی اور اس کو کراچی اور لاہور اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر کرالیا گیا۔

کراچی میں مرکزی دفتر کےساتھ ہمارا فروخت اور تقسیم کاری کا جال پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے، جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو ہماری اعلی معیار کی مصنوعات سے لطف اندوز ہونے اور اپنی جلد اور کپڑوں کےمعاملے میں ہماری مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔

علی خاندان

علی خاندان نے عوام کو بہترین معیار کی مصنوعات کی فراہمی کا عزم لیے ۱۹۵۴ میں حیدرآباد سے صابن بنانے کے کام کا آغاز کیا۔

علی خاندان کا نظریہ ہمیشہ یہی رہا کے اپنی کاوشوں کے ذریعے لوگوں کی انفرادی، اجتماعی اور سماجی ذندگیوں کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ اپنے اس مقصد کو پانے کےلیے ZIL لمیٹڈ مسلسل اپنی مصنوعات اور طریقہ کار کو بہتربناتا آیا ہے ۔ کافی قابل ذکر اور صاحب بصیرت افراد جیسے سید مراتب علی، سید واجد علی اور سید اسدعلی اس سلسلے کا حصہ رہے اور کمپنی کی کامیابی میں اپناکردار ادا کیا۔

ہماراسفر

ہمارے سفر کا آغاز ہوا جب ایک صاحبِ بصیرت شخص، مرحوم سید مراتب علی، نے ہماری کمپنی کی بنیاد اپنے سرمایے (جو کہ انہوں نے ذرعی اور جائیداد کی خریدوفروخت کے شعبوں سے کمایا تھا) سے ڈالی۔ کاروبار کا باقائدہ آغاز اس وقت ہوا جب کمپنی کے اس وقت کے چیئرمین سید واجد علی نےحیدرآباد میں واقع سندھ آئل ملز کو خریدا ۔

ہماری شروعات ایسی مصنوعات کی پیداوار سے ہوئی جو ذندگی کو خوبصورت اور خشگوار بنائے اور آج پانچ دہائیوں کا سفر طے کرنے کے بعد ہمارا شمار پاکستان کی کامیاب ترین کمپنیز میں ہوتا ہے۔ ہم آج بھی کوشاں ہے کے اپنے برانڈز کے اعلیٰ معیار سے صارفین کی ضروریات کو پورا کرتے رہیں۔

مرحوم سید واجد علی

ایم ڈی اور چیئرمین

آپ 1981 سے لے کر 2007 تک کمپنی کے چیئرمین رہے۔ آپ کی متحرک قیادت میں کمپنی کی آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

Syed Wajid Ali (Late)

مرحوم سید مراتب علی

بانی اور چیئرمین

آپ ایک صاحبِ بصیرت شخص ہیں، جنہوں نے نہ صرف اس کمپنی کی بنیاد رکھی بلکہ کئی کامیاب کاروبار کو بھی قائم کیا۔

Syed Asad Ali (late)

مرحوم سید اسد علی 1989 میں ہونے والی ایک سیلز کانفرنس میں۔

Soap Bussiness

امریکن سیفٹی ریزر کمپنی (اے ایس آر) نے اپنے حصے کو علی فیملی کو فروخت کیا۔

ZILکا پورٹ فولیو

ہمارے پورٹ فولیو میں جلد کی صفائی اور کپڑوں کی دھلائی کے درج ذیل برانڈز شامل ہیں:

کپری صابن
پامی
اوپل
کنگ سوان
کپری ہینڈ واش

Toll Free

From Landline only

0800-88008