مینجمنٹ کمیٹی

 

مبشرحسن انصاری

مبشرحسن انصاری

ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سی ای او مبشرحسن انصاری نے اپریل۲۰۱۱میں ZIL میں بطور جنرل مینیجر مارکیٹنگ اینڈسیلز شمولیت اختیارکی اور ۲۰۱۳ میں سی ای او کےعہدے پر فائز ہوئے۔ سی ای او مقررہونے کے بعد انہوں نے کامیابی سے مثبت تبدیلی کوفروغ دیتے ہوئے سیلز میں اضافہ کرنےکے ساتھ ساتھ منافع کی حتمی شرح کو مستحکم کردیا۔ انصاری صاحب نے یونیورسٹی کالج آف ویلز، ایبرسٹویت، برطانیہ سے ایم بی اے مکمل کیا۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذندگی کا آغاز ۱۹۹۱ میں یونی لیورکےساتھ کیا۔ وہ دس برس یونی لیور کےساتھ وابسطہ رہے اور اس دوران انہوں نے مارکیٹنگ اور سیلزمیں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔ انہوں نے مقامی اور بین الاقوامی اداروں بشمول آئی سی آئی،انگلش بسکٹس مینوفیکچررز،ساولا اور شان فوڈز میں مختلف خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے مشرق وسطی اور پاکستان میں ان کمپنیوں کےلیے کام کرتے ہوئےرہبرانہ و قائدانہ کردار ادا کیا۔ انصاری صاحب ایف ایم سی جی کےشعبے میں موجود کاروبار کو وسعت دینے اور نئی مصنوعات متعارف کرانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی بہت سی کامیابیاں لوگوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتں ابھارنے، شراکت کے نت نئے مواقع تلاش کرنے اوربدلتے ماحول میں قیادت کی منتقلی کو منتظم بنانے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے متنوع شعبوں سے متعلق (بشمول ذاتی دیکھ بھال، گھر کی صفائی کی مصنوعات، گرم مشروبات، خوردنی تیل اورچکنائی، ساسز، سپریڈز، مشروبات اور مٹھائی) نہ صرف حکمتِ عملی اور انتظامی معمولات کی صلاحیتیں پیدا کیں بلکہ ان کا موثر اطلاق بھی یقینی بنایا۔ انہوں نے ۲۰۱۵ میں آئی ایم ڈی کی آرکسٹریٹنگ وننگ پرفارمنس پروگرام(اوڈبلیو پی) میں شرکت کی اور قیادت کودرپیش مسائل اور انتظامی مشکلات کے حوالے سے واقفیت حاصل کی انصاری صاحب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننسس کے سندیافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

Toll Free

From Landline only

0800-88008