نظام و انتظام اور قواعد و ضوابط

قوائد و ضوابط کے ساتھ، بااعتماد معیارات

ضابطہء اخلاق

قانونی و اخلاقی بلند معیارات کے مطابق دیانت داری اور سچائی کے ساتھ کاروباری امور کی انجام دہی ZIL لمیٹڈ کی اساسی پالیسی ہے۔ کمپنی نے اس حوالے سے ایک جامع ضابطہء اخلاق[جسے آگے “ضابطہ” ہی کہا جائے گا] اپنایا ہے،تاکہ بورڈ، اعلی عہدیداران اور دیگر کارکنان کو ، راستبازی ، اپنی ذات اورپیشے سے سچائی،احساس ذمہ داری اور شائستگی کی روایات کے فروغ کے ساتھ راہنمائی بھی ملے۔
کمپنی ضابطہء اخلاق پر عملدرآمد پر خصوصی نظر رکھتی ہے اور مناسب معلومات، احتیاط اور قابو پانے کے طریقے بھی بتاتی ہے ۔ اس حوالے سے بوقت ضرورت اصلاحی اقدامات کے ذریعے تمام روّیوں اور منتقلیوں کی شفافیت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

  • ZIL لمیٹڈ کےتمام ڈائریکٹرز،ایگزیکٹیوز، افسران و کارکنان پر، اور
  • ان تمام افراد پر چاہے وہ کمپنی کے کارکن ہوں یا نہ ہوں بشمول بطور ایجنٹ کام کرنے والے، شراکت دار، کنٹیکٹرز اور ZIL لمیٹڈ کے نمائندے، جوکہ کمپنی کے کسی بھی شعبہ، خطے، علاقے میں کسی بھی حیثیت پر کام کررہے ہیں۔

کاروباری اخلاقیات

کمپنی اور اس کے کارکنان جہاں کہیں بھی ہوں، اپنے کاروباری امور کی سچائی اور دیانت داری سے انجام دہی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ کارکنان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ دیگر پارٹیز، سپلائر،کلائنٹس اور باہمی معاملات میں ایمان داری اور خوش اخلاقی اپنائیں گے۔
کمپنی میں کسی بھی قسم کی بد اخلاقی کو برداشت نہیں کیا جائے گا چاہے وہ کسی فرد یا شخصیت کی گزارش یا ہدایت پر ہی کیوں نہ کی گئی ہو ۔ تلا فی اور اصلاحی کارروائی کے لیئے ضروری ہے کہ تمام غیر قانونی، بے ایمانی اور بد اخلاقی پر مبنی افعال کی فوری اطلاع متعلقہ شعبے کو دی جائے۔

قوانین کی تعمیل:

عمومی

کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ پاکستان میں کاروبار پر لاگو تمام قوانین، اصول اور قواعد کی بجا آوری کی جائے ۔

تنظیمی اور محصولاتی قوانین

کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ تمام اطلاقی تنظیمی اور محصولاتی قوانین، اصول ،قواعد اور ہدایات کی لاگو ہوتے ہی فی الفور پابندی کی جائے۔

ملازمتی قوانینِ

کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ لاگو ہونے والے قوانین ملازمت کی تعمیل کی جائے، جن میں دوران کار حالات کی نگرانی ، تنخواہ، مراعات اور ملازمت کے لیئے کم از کم عمر کا تعین شامل ہیں۔

ماحولیاتی قوانین

کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیئے تمام اطلاقی قوانین وقواعد کی پابندی کی جائے۔

منصفانہ مسابقتی اور اعتماد شکنی قوانین

کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ منصفانہ مسابقتی اور اعتماد شکنی قوانین پر عمل پیرا ہو تاکہ اس بات کی تصدیق ہو کہ کمپنی منصفانہ مسابقت پر یقین رکھتی ہے اور ان عوامل کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جو مقابلے کی فضاء خراب کرنے کا باعث ہیں۔

مفادات میں تضاد:

Toll Free

From Landline only

0800-88008